بہار کے سیوان کے بڑهريا ڈویژن واقع مادھوپور گاؤں میں منعقد ریاستی سطح کے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں اتوار کو سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی بیوی اور آر جے ڈی لیڈر حنا شہاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جہاں ایسٹرن ریلوے گورکھپور نے ڈی ایل ڈبلیو بنارس کو شکست دے کر خیر سگالی کپ کو حاصل کر لیا۔ وہیں حنا شہاب نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تعریف کی اور آگے بھی
ایسے کھیلوں کے انعقاد کی باتیں کہیں۔
غور طلب ہے کہ مادھوپور گاؤں میں ہر سال والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس تنظیم کے سرپرست سابق ایم پی محمد شہاب الدین ہیں۔ سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین فی الحال سیوان جیل میں بند ہیں اور حنا شہاب ان کی جگہ علاقے میں فعال رہتی ہیں۔ حنا شہاب بھی آر جے ڈی امیدوار کے طور پر سیوان سے الیکشن لڑ چکی ہیں۔